یورپ بھر میں افغانوں کے خلاف پہلی بار آپریشن شروع

پیرس : افغان باشندوں کے خلاف پہلی بار یورپ بھر میں آپریشن شروع ہو گیا، جرمنی نے افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کی ابتدا کردی ۔جرمنی حکومت کے ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ملک بدر ہونے والے تمام افراد افغان شہری ہیں، جو سزا یافتہ مجرم ہیں،جرمنی نے اگست 2021میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار28افغان باشندوں کو ملک بدر کردیا۔حکومت کے ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ جن افغان شہریوں کے خلاف ملک بدری کے احکامات جاری کیے گئے یہ تمام سزایافتہ مجرم ہیں، جنہیں جرمنی میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ڈار شپیغل میگزین نے سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لائپزش ایئرپورٹ سے کابل کے لیے اڑان بھرنے والی قطر ایئرویز کی ایک چارٹرڈ پرواز میں 28 افغان سوار تھے۔افغان شہریوں کو ایسے وقت پر ملک سے نکالا گیا ہے جب مشتبہ مہاجرین کی جانب سے سنگین الزامات میں ملوث ہونے پر جرمن حکومت کو غیرقانونی مائیگریشن اور جرائم پیشہ پناہ گزنیوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کے لیے دباو کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق دیگریورپی ممالک سے بھی افغان شہریوںکونکالاجارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں