ای او بی آئی میں واٹس ایپ گروپ پرپابندی عائد

کراچی: ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن میں واٹس ایپ گروپس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے چیئرمین فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) خاقان مرتضیٰ نے ادارے کی بدنامی کے پیش نظر افسران کے واٹس ایپ گروپس پر پابندی لگادی، جب کہ سوشل میڈیا پر سرگرم افسران کو سخت تنبیہ کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہنوز سرگرم افسر ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) کاشف ضیاء خان سے 7دن میں وضاحت طلب کرلی اور عدم تعمیل پر انہیں تعیناتی کے مقام ساہیوال، پنجاب سے ہٹاکر کراچی ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نے بناءاطلاع ڈیوٹی سے غائب ہوئے مذکورہ افسرسمیت تین ملازمین کی تنخواہ روکنے کا حکم بھی دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں