برطانوی ویزا سسٹم میں بڑی تبدیلی، پاسپورٹ اسٹمپ ختم

اسلام آباد: برطانوی ویزا سسٹم میں بڑی تبدیلی کردی گئی ہے جس کے تحت اسٹیکر اور پاسپورٹ اسٹمپ ختم کردیا گیا ہے۔برطانوی امیگریشن کا نظام ڈیجیٹل ہونے جا رہا ہے اس طرح اب دستاویزات کو ڈیجیٹل ڈاکیومنٹس کے ساتھ تبدیل کیا جائے گا۔ اس پیش رفت کے بعد بائیو میٹرک کے حامل افراد کو رہائشی اجازت ناموں اور پاسپورٹ پر چسپاں کئے جانے والے ویگنیٹ سٹیکرز اور اسٹمپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اسلام اباد میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اگر ویزے کے خواہشمند کو برطانیہ کا چھ ماہ سے زائد کا تعلیمی یا ورک ویزہ جاری ہوتا ہے تو پھر انہیں یو کے وی آئی (یو کے ویز ا اینڈ امیگریشن) پر ایک آن لائن اکاو¿نٹ بنانا ہو گا جس کے ذریعے اپنے ای ویزے تک رسائی حاصل ہوسکے گی۔ یہی اکاونٹ آپ کے ایمیگریشن کے متعلق معاملات کا آن لائن ریکارڈ رکھے گا۔ البتہ اگر سیاحت یا کسی اور مقصد کے لیے آپ چھ ماہ سے کم مدت کے لیے برطانیہ میں رہائش اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو یو کے وی آئی کا اکاو¿نٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں