بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون: مجموعی طور پر 10 ہزار افراد گرفتار

سیکریٹری توانائی راشد لنگڑیال نے کہا ہےکہ ملک بھر میں بجلی چوروں سے وصولی 14 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔
اب تک 10 ہزار افراد کو گرفتار کیا جاچکا۔

انہوں نے کہا کہ ریکوری میں لیسکو 3 ارب 85 کروڑ20 لاکھ روپے کے ساتھ سرِ فہرست ہے، جہاں 10 ہزار ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں۔حیسکو نے 2 ارب 69 کروڑ 40 لاکھ روپے ریکور کیے ہیں اور پیسکو نے 2 ارب 42 کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے۔

راشد لنگڑیال نے یہ بھی بتایا کہ بجلی چوری کےخلاف مہم میں پنجاب سے 8 ہزار 900 افراد کو پکڑا گیا جبکہ سندھ اور خیبر پختون خوا میں صرف 725 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں