بجلی صارفین کو لاکھوںروپے کے بقایاجات معاف

پشاور:ضلع کرک میں بجلی صارفین کے ذمے لاکھوں روپے کے بقایاجات معاف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمان کی زیر صدارت بجلی لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پیسکوحکام اور صوبائی وزیرمحمد سجاد شریک ہوئے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مجیب الرحمان کا کہنا تھاکہ بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دےدیاگیا اور صارفین کے ذمے لاکھوں روپے کے بقایاجات معاف کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صارف صرف ماہانہ بلز کی ادائیگی کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ پہلے مرحلے میں 5 فیڈرزپر 12 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ بجلی چوروں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے گا، پہلے مرحلے کے مثبت نتائج کی صورت میں لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی ہوگی جبکہ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں فیڈرعملے کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔انہوں نے اپیل کی کہ عوام حالیہ ریلیف پیکج سے فائدہ اٹھائیں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں