الیکشن 2024 نتائج: آزاد امیدوار 102 نشستوں کے ساتھ سرفہرست

عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 102 نشستوں پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

73 پر ن لیگ،54 پر پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان 17، ق لیگ، جے یو آئی3-3 نشستیں جیت لیں۔

بڑے بڑے برج الٹ گئے، نواز شریف کے پی سے ہارگئے، پنجاب سے جیت گئے، مولانا فضل الرحمان پختوخوا سے ہار گئے اور بلوچستان سے جیت گئے۔

جہانگیر ترین اپنی دونوں نشستوں پر شکست کھاگئے، رانا ثنا اور خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کی نشستوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں