اسلام آباد: ایک ماہ کے لیے فی یونٹ بجلی 3 روپے 49 پیسے مہنگی ہونے کاامکان ہے ۔بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی۔فی یونٹ بجلی 3 روپے49 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے کی ہے۔
درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی 30 مئی کو سماعت ہوگی۔
درخواست کی منظوری پر صارفین پر ساڑھے 34 ارب روپےکا بوجھ منتقل ہوسکتا ہے، ممکنہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔