بجٹ کے فوری بعد بجلی کی قیمت میں بڑااضافہ

اسلام آباد:بجٹ آتے ہی عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا۔ بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں5 روپے 72 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ بجلی کا نیا فی یونٹ اوسط ٹیرف 35 روپے 50 پیسے مقرر کیا گیا۔

بجلی کی اوسط قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ اضافے کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 29.78 روپے سے بڑھ کر 35.50 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔بجلی کی قیمت میں ایک ساتھ اضافہ ہو گا یا مرحلہ وار؟ اس کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔رواں مالی سال حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7.50 روپے فی یونٹ تک بڑھایا تھا۔ گزشتہ مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.91 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں