پاکستان میں عیدالفطر منائی جارہی ہے

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے ماہ شوال 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، جس کے تحت پاکستان میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں معاونت کیلئے محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حکام بھی شریک تھے۔

اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، پشاور، لاہور میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے اور موصول ہونے والی شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ارسال کیں۔

کراچی، کوہلو، پنجاب، پختونخوا کے مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ کراچی، دیر، مہمند سمیت دیگر علاقوں میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں