عیدالفطر قریب آتے ہی بازاروں، شاپنگ سینٹرز میں عوام کا رش

کراچی سمیت سندھ بھر میں عیدالفطر قریب آتے ہی چھوٹے بڑے بازاروں، شاپنگ سینٹرز، مارکیٹوں میں عوام کا رش بڑھتا جارہا۔

خواتین، مرد اور بچے سب نے ہی شاپنگ تیز کردی، کوئی کپڑے خرید رہا ہے تو کوئی سینڈلز تو جوتے ڈھونڈنے میں مگن ہے،
بدترین مہنگائی کے باعث تاجر، دکاندار پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ درزیوں نے بھی سلائی کا کام تیز کردیا، مارکیٹوں میں ڈیزائنر سوٹ سلوانے کی خواشمند خواتین کا درزیوں کی دکانوں پر رش ہے۔

بچوں نے بھی من پسند کپڑے اور چپلیں خریدلیں۔بلوچی چپلوں کی دکانوں پر بھی رش دکھائی دے رہا، نئے ڈیزائن کی بلوچی چپلیں خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں