عیدالاضحیٰ: قربانی کے ساتھ ساتھ لذید پکوان

عیدالاضحی کے پہلے روز قربانی کے ساتھ ساتھ لذید پکوان اور دوستوں کی محفلیں گرم ہیں۔

جانور قربان کیا اور کلیجی سے ناشتہ بھی ہوگیا، اب شام ڈھلے باری ہے تکہ بوٹیوں اور مزیدار پکوانوں کی۔

عید قرباں ہو اور کھانے پینے کا دور نہ ہو یہ تو ممکن نہیں، میز تو سج چکی ہے لیکن فرمائشیں ابھی ختم نہیں ہوئیں۔

بڑی عید پر بچوں کے مزے لیکن خاص طور پر لڑکوں کی محنت بھی ہوتی ہے۔

اپنے خوبصورت جانوروں کی روزانہ خدمت اور ناز نخرے اٹھا کر انہیں قربان کرتے وقت دکھی بھی نظر آتے ہیں۔

خواتین کہتی ہیں کہ آج میزبانی کر رہے ہیں تو عید کے باقی دنوں مہمان بن کر لطف بھی اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں