عید الاضحیٰ پر کلیجی کی تیاری

عید الاضحیٰ پر سب سے پہلے کلیجی تیار کی جاتی ہے۔

حسب روایت کلیجی کی کچھ تراکیب پیشِ خدمت ہیں۔

کلیجی قیمہ
————

اجزاء:

کلیجی(دھو کر چوپ کرلیں اور چھلنی میں رکھ دیں) ڈیڑھ کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ 2 چائے کے چمچ، پیاز (باریک لچّھے کاٹ لیں) 2 عدد، ٹماٹر (چوپ کرلیں) 3 عدد، سُرخ مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، لیموں (رس نکال لیں) 1 عدد، انڈے 2 عدد، ہرا دھنیا (پتّے دھو کر کوٹ لیں) 1/4 کپ، ہری مرچ (باریک کترلیں) 4 عدد، تیل حسبِ ضرورت

ترکیب:

ایک باؤل میں کلیجی، سُرخ مرچ پاؤڈر، نمک، ادرک، لہسن کا پیسٹ اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مِکس کریں اور 15منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

اس کے بعد ایک پیالے میں انڈے، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔

اب ایک پتیلی میں تیل کڑ کڑاکر پیاز فرائی کریں۔ پھر اس میں کلیجی بمع مسالا ڈال کر اتنا بھونیں کہ پانی خشک ہوجائے۔

اس کے بعد ٹماٹر ڈال کر 3 سے 4 منٹ بھون کر اس میں انڈے والا آمیزہ ڈال کر تیزی سے چمچ چلاتے ہوئے اچھی طرح بھونیں۔

جب تیل نظر آنے لگے، تو چولھا بند کردیں، مزیدار کلیجی قیمہ تیار ہے اسے گرما گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں