ملک بھر میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

ملک بھر میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔

چھوٹے بڑے شہروں میں عید کی نماز کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔

نماز عید کی ادائیگی اور خطبہ عید الاضحی کے بعد عالم اسلام کی سربلندی، ملکی ترقی و خوشحالی، فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔

بعد نماز عید ارض وطن کے کونے کونے میں مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور قربان کررہے ہیں۔

عید الاضحی کے تینوں ایام میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، شہری اللہ کی راہ میں انفرادی اور اجتماعی قربانی کریں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں