خستہ حال اسکولوں کی فوری نشاندہی کی ہدایت

کراچی:وزیر تعلیم سندھ نے محکمہ تعلیم کو ممکنہ بارش کی صورت میں پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔سردار شاہ نے کہا ہے کہ افسران اسکولز کی ازسرنو نگرانی کریں اور صورتحال پر رپورٹ پیش کریں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ خستہ حال اسکولز کی عمارتوں کی فوری نشاندہی کی جائے، اسکول میں تدریسی عمل کے دوران تحفظ کے لیے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روزوقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہوئی جس سے اورنگی ٹاو¿ن اور سرجانی ٹاون کی سڑکیں زیرآب آگئیں۔نارتھ کراچی، سرجانی ٹان، اورنگی ٹاون، فیڈرل بی ایریا اور سہراب گوٹھ میں بادل جم کر برسے، برسات کی وجہ سے اورنگی ٹاون اور سرجانی کی مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں