سابق وزیراعلیٰ سندھ، وزراء سے رہائش گاہ، گاڑیاں، مراعات واپس لینے کا حکم

سندھ کے سابق وزرا ابھی تک سرکاری گھر اور گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔ یہ سابق وزرا پروٹوکول، سیکیورٹی اور مراعات بھی لے رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ کر یہ تمام چیزیں واپس لینے اور 3 دن میں رپورٹ کرنے کو کہہ دیا جبکہ الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری بلوچستان سے ہوم سیکریٹری اور فنانس سیکریٹری بلوچستان کو فوری تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے چیف سیکریٹری سندھ اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو خط میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں آیا ہے کہ سابق صوبائی وزراء اور سیاسی تعینات کردہ ممبران پروٹوکول، سیکیورٹی اور دیگر مرعات استعمال کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے سرکاری رہاہش گاہیں اور سرکاری گاڑی واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔ سابق کابیبہ ارکان اور درجہ رکھنے والے ارکان کی پروٹوکول، سیکیورٹی اور مراعات فوری طور پر واپس لی جائیں۔ الیکشن کمیشن کو عملددرامد رپورٹ 3 روز میں ارسال کریں۔

بلوچستان میں سینئر افسران کی رد و بدل پر سیکریٹری الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو خط میں کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈیولپمنٹ بلوچستان، سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کا فوری تبادلہ کیا جائے۔ ہوم سیکریٹری اور فنانس سیکریٹری بلوچستان کو فوری تبدیل کیا جائے۔ عملدر آمد رپورٹ 3 دن میں الیکشن کمیشن کو ارسال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں