پی پی امیدوار کی دادا گیری، ووٹرز کو دھمکیاں، الیکشن کمیشن کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے سانگھڑ میں پی پی امیدوار کی ووٹرز کو دھمکیوں کا نوٹس لے لیا۔

پی ایس 41 سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی حسن ہنگورو نے کارنر میٹنگ سے خطاب میں کارکنوں اور ووٹرز کو کہا تھا کہ جیالے اور کارکن سیدھے ہوجائیں ورنہ آٹھ فروری کے بعد 9 فروری بھی آئے گا اور اُن سے جو حساب لیا جائے گا وہ پورا سانگھڑ دیکھے گا۔

سانگھڑ کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر اختر علی نے علی حسن ہنگورو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے منگل کو وضاحت کیلئے طلب کرلی۔

نوٹس میں کہا گیا ہےکہ تقریر کی وضاحت کریں بصورت دیگر الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 234 کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں