الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے معذرت کرلی۔
الیکشن کمیشن حکام نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو خط میں آگاہ کیا ہےکہ عام انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، ماضی میں بھی عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات موسم سرما میں ہوتے رہے ہیں۔
خط میں واضح کیا گیا کہ الیکشن کمیشن 8 فروری کو انتخابات کے لیے سپریم کورٹ میں بھی یقین دہانی کروا چکا ہے۔