سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس، کلچر KMC سیف عباس 5 سال سے ایسٹرن اسٹارز کرکٹ گراونڈ پر قابض

کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر سیف عباس لینڈ گریبر بن گئے، 5 سال سے ایسٹرن اسٹارز کرکٹ گراونڈ پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں۔ سیف عباس 9 ستمبر 2017ء کو گراونڈ پر قابض ہوئے۔سیف عباس نے محتسب اعلیٰ، پیپلز پارٹی کی سابق سندھ حکومت، سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی کے احکامات کو ردی کی نظر کردیا۔

ایسٹرن اسٹارز کرکٹ کلب کے صدر شمس الرحمان نے بتایا کہ 9 جون 2021ء کو وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد کو گراونڈ کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت دی، جس کےبعد ایڈمنسٹریٹر نے گراونڈ کی فائل نمبر P-1005 9 جون 2021 فائل سینئر ڈائریکٹر کو بھجوائی، جنہوں نے فائل سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر سلمان شمسی کے سپرد کرکے مسئلہ حل کرنے کا کہا تاہم پیشرفت نہ ہوسکی۔

شمس الرحمان نے بتایا کہ غیر ضروری اور بلاجواز رکاوٹ پر دوبارہ وزیر بلدیات سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہمارے پاس موجود فائل پر ریمارکس تحریر کئے، جس کا ڈائری نمبرP-1280، 17 جولائی 2021ء ہے۔ جس کا ریکارڈ اور درخواستیں کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر کے دفتر میں دستیاب ہیں۔

ایسٹرن اسٹارز کرکٹ کلب کے صدر شمس الرحمان کا کہنا ہےکہ سیف عباس ایسٹرن اسٹارز کرکٹ گراونڈ سمیت دیگر 4 گراونڈز پر بھی قابض ہیں، موصوف پر احتساب عدالت میں بطور ڈائریکٹر کے ڈی اے 265 ایکڑ کے 300 پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت اور لیز میں ملوث ہونے کا کیس بھی چلتا رہا ہے، جس میں 17 مئی 2018ء کو ان کا جسمانی ریمانڈ بھی ہوا تھا۔

شمس الرحمان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری، نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر اور مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سے مطالبہ کیا کہ ایسٹرن اسٹارز کرکٹ گراونڈ انتظامیہ کو واپس دلوایا جائے تاکہ ایک بار پھر علاقائی سطح پر کرکٹ بحال ہو اور کراچی کے ٹیلنٹ کو آگے جانے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس، کلچر KMC سیف عباس 5 سال سے ایسٹرن اسٹارز کرکٹ گراونڈ پر قابض

  1. تمام گراؤنڈ بنانا حکومت کا کام ہے لیکن ایڈمنسٹریٹو کنٹرول مقامی کلب کا ہونا چاہیے یہ حق ہے علاقے کے لوگوں کا ۔ کے ایم سی اپنے پارک تو چا نہیں پا رہے لیکن کمانے ا جاتے ہیں دیکھ لیں ٹی ایم سی اپنی بد ترین پوزیشن میں ہے نا گھاس کٹتی ہے نا پچ سہی بنتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں