ای اسٹامپ پیپر کی فیس بڑھا کر 300 روپے کرنے کی تجویز

کراچی :بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ا سٹامپ ڈیوٹی میں اضافہ کی تجویز سامنے آگئی ہے۔ای اسٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کرنے کی تجویز ہے۔پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای ا سٹامپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔

پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای ا سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔5 لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای ا سٹامپ پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3 ہزار کرنے کی تجویزہے،5 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس میں 3 ہزار اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپر کی فیس میں 20 ہزار روپے اضافہ کی تجویزہے۔

طلاق کیلئے استعمال ہونے والے ا سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔پاور آف اٹارنی کے ای ا سٹامپ پیپر میں 1500 سے 1800 اضافہ کی تجویزہے،تمام تجاویز حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں