investment

پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے شاندار مواقع ہیں، ڈاکٹر عمر سیف

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کے لیے ڈیجیٹل بینکنگ، فن ٹیک، ایگری ٹیک ، ٹیلی کام، انفرا اسٹرکچر، میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سرمایہ کاروں کو ٹیکس رعایت، 100 فی صد مالکانہ حقوق سمیت متعدد سہولیات دے رہے ہیں۔ پاکستان ٹیلی کام شعبے میں ایک وسیع مارکیٹ اور 192 ملین سیلولرصارفین کا حامل ملک ہے۔ موبائل ڈیوائسز کے بعد عنقریب بیٹریز اور دیگر پارٹس کی تیاری شروع ہو جائے گی۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کی سربراہی میں پاکستان کا وفد گلوبل انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش جائیٹکس گلوبل 2023 میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گیا ہے۔نمائش میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، اگنائٹ، پاکستان سافٹ ویئر ہاوٴسز ایسوسی ایشن کے آفیشلزشریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں