خیبرپختونخواہ کا چمکتا دمکتا ستارہ ڈاکٹر نازیہ خان جو کسی تعارف کی محتاج نہیں،اعلیٰ تعلیم یافتہ،خوش مزاج،غریبوں اور مظلوموں کو انصاف دلانے کے لیے مسلسل جان لڑانا،سوشل ورکنگ میں بہت زیادہ متحرک،قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی ہر ممکن معاونت کرنے میں بھی دلی خوشی محسوس کرتی ہیں، صنف نازک ہونے کے باوجود گمنام رہ کر دن رات ہر فورم پر وطن عزیز اور قوم کی خدمت کو عبادت سمجھتی ہیں۔
خاتون ہو کر بڑی دیدہ دلیری سے مافیاز کا مقابلہ کرتی آرہی ہیں،ویسے تو شعبہ صحت سے وابستہ ہیں لیکن میڈیکل کے شعبے کے ساتھ ایک اچھی سوشل ایکٹویسٹ بھی ہیں، پاکستان کے ہر کونے میں موصوفہ کا خفیہ نیٹ ورک موجود ہے جو پاکستان کے اداروں کی کارکردگی اور معاشرے کی اچھاٸی براٸی پہ بھی گہری نگاہ رکھتی ہیں، جہاں کوٸی کوتاہی،خامی ہو تو اس پہ تنقید اور اچھی کارکردگی کو بلاجھجھک خوب سراہتی ہیں اور متعلقہ اداروں سے رابطے میس رہتی ہیں، موصوفہ کی سوشل میڈیا پہ رپورٹ کی جانے والی متعدد خبروں پہ متعلقہ اداروں نے فوری ایکشن لیتے ہوٸے مساٸل کو سولف کیا،اب تک ہزاراوں کیسز حل کرچکی ہیں۔
ان کی مسلسل کوششوں سے بہت سے مظلوموں کو بااسانی انصاف گھر کی دہلیز پہ مل چکا،أسکن ڈاکٹر نازیہ ہیومن راٸٹس پروٹیکشن (KPK) میں بھی بہت متحرک ہیں اور انسانی حقوق کے لیے ان کی بے مثال خدمات اور اقدامات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ چکی ہیں،پاکستان کے مقتدر حلقوں کی رائے ہے کہ ڈاکٹر نازیہ گمنام ہیروز کے لیے بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور اس نیٹ ورک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، موصوفہ چونکہ ماہ رمضان کے ابتداء میں ہی اسکن سرجری کے امتحان کے سلسلے میں کینیڈا میں ہیں،کینیڈا کی یونیورسٹی سے بہت اچھی پوزیشن کیساتھ اسکن سرجری کی ڈگری کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں اور بہت جلد ان کی وطن واپسی متوقع ہے،بیرون ملک ان کی کامیابی پوری پاکستانی قوم کی کامیابی ہے کہ گوروں کہ ملک میں پاکستان کی ایک ہونہار بیٹی نے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا جو قابل ستاٸش ہے۔
ڈاکٹر نازیہ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوٸی تو ان کا کہنا تھا کہ اپنی کامیابی پر وہ ناصرف بے انتہاء خوش ہیں بلکہ وہ اپنی کامیابی کو پاکستان میں موجود ان تمام دوستوں کے نام کرتی ہیں جنہوں نے بیرون ملک میں بھی انہیں تناء نہیں چھوڑا اور مسلسل حوصلہ افزاٸی کی،ڈاکٹر نازیہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ جلد پاکستان آنے والی ہیں اور یہاں آکر وہ پہلے سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر اپنی تمام تر صلاحیتیں غریب عوام کی فلاح وبہبود اور خدمت پر سرف کریں گی،اپنے قیمتی وقت سے وقت دینے پر ادارہ روزنامہ تفصیل نیوز ڈاکٹر نازیہ کا مشکور اور دعاگوہ ہے کہ ڈاکٹر ناذیہ خان جیسی قابل بہادر بہن بیٹیاں صدا سلامت اور وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کرتی رہیں،آمین
تحریر: کامران بونیری، کراچی