کراچی میں گدھا گاڑی ریس ’بجلی‘ نے جیت لی

کراچی:کمشنرکراچی کی جانب سے آئی سی آئی پل سے کمشنر ہاوس تک گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر کراچی کپ گدھا گاڑی ریس اتوار کو آئی سی آئی پل سے سات بجکر 30 منٹ پر آئی آئی سی سی پل سے شروع ہوءاورکمشنر کراچی آفس کلب روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔گدھا گاڑی ریس میں 40سے زائد گدھا گاڑیوں نے حصہ لیا، ریس میں پہلی پوزیشن عبد الخالق کے گدھے ’بجلی ‘نے حاصل کی۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے گدھے بجلی کے مالک نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گدھے بجلی کا بہت خیال رکھتا ہے اور ہر ریس میں جیت حاصل کرتا ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ریس کے اختتام پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اسپورٹس فیسٹیول منعقد ہونے چاہئیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے گدھا گاڑی ریس کو کراچی کی قدیم ثقافت کی پہچان قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ گدھا گاڑی ریس کراچی کی قدیم ثقافتی سرگرمیوں کا حصہ ہے اس ثقافت کو لیاری کے لوگوں نے دیگر ثقافتی سرگرمیوں کی طرح زندہ رکھا ہے اور معاشی تکلیف اور دشواریوں کے باوجود وہ آج بھی اپنی ثقافت کو زندہ رکھا ہے۔

انھوں نے لیاری کے باشندوں کی کھیلوں سے محبت پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اس سے شہر میں نوجوان کو مثبت سرگرمیوں دینے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں