تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا ہلاک

کراچی میں گزشتہ دنوں ایک سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران گدھے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، اور مار مار کر بیہوش کردیا گیا ۔
بعز ازاں زخمی جانور کو کراچی کے مقامی فلاحی ادارے میں طبی امداد فراہم کی گئی۔۔تاہم 5 روز بعد وہ چل بسا ۔
جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم اے سی ایف اینیمل کے مطابق گزشتہ روز گدھے کی حالت بہتر تھی، تاہم کے اندرونی اور ناک سےخون نکلنے کے باعث وہ سانس نہیں لے پارہا تھا ۔۔
واضح رہے کہ سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران گدھے کو صرف اس بنا پر نشانہ بنایا گیا کہ اس پرایک سیاسی لیڈرکا نام تحریر تھا۔اور وہ گدھے کو پیٹ کر اس لیڈر کے خلاف دل کی بھڑاس نکال رہے تھے۔۔یہ واقعہ 18 جولائی کو پیش آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا ہلاک” ایک تبصرہ

  1. جانوروں کے ساتھ ایسا کرنا بہت غلط ہے جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے موجودہ حکومت کو چاہئیے کہ وہ بغیر کسی کی دل آزاری کیے اور لوگوں یا جانوروں پر نام لکھ کر مارنا یا مذاق اڑانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں تاکہ دوبارہ کوئی بھی جانوروں پر ایسا ظلم نہ کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں