کراچی: پولیس دفاتر بھی غیر محفوظ، ڈی ایل برانچ کلفٹن میں واردات

کراچی میں شہریوں کے بعد پولیس دفاتر بھی غیر محفوظ ہوگئے۔

ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن میں چوری کی واردات ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان سسٹمز سے ہارڈ ڈسک، ڈیٹا کیبل اور دیگر سامان لے اڑے۔

پولیس کے مطابق شواہد مل گئے، سی سی ٹی وی سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں