انٹر کیمسٹری کا پرچہ ڈی جے کالج سے آؤٹ

ڈائریکٹر کالجز مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ انٹر کا کیمسٹری کا پرچہ ڈی جے کالج سے آؤٹ ہوا، انکوائری ہوگی۔

ڈائریکٹر کالجز نے ایس ایم آرٹس کالج کی ویجلنس آفیسر کی عدم حاضری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں پرچہ ویجلنس آفیسر کے بغیر کھولا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ویجلنس آفیسر کا امتحانی مرکز میں موجود نہ ہونا بورڈ انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ڈائریکٹر کالجز نے ناظمِ امتحانات سے اس معاملے پر ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا۔

ڈائریکٹر کالجز مصطفیٰ کمال نے ہدایت کی ہےکہ ریگولر ویجلنس آفیسر کو کالج میں تعینات کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں