ڈیرہ اسماعیل خان: گیس کمپنی کے قافلے پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 12 افراد زخمی

درازندہ میں دہشتگردوں نے گیس کمپنی کے قافلے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ پختونخوا میں واقع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں پیش آیا، ریسکیو 112 نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ حملے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

واقعے میں زخمیوں اور جاں بحق شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں