اسلام آباد:صارفین کے موبائل فون ڈیٹا کے لیکیج میں مبینہ طور پر بعض پولیس افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں ڈیٹا پروٹیکشن کا قانون ابھی تک منظور نہ ہونے کے حوالے سے پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ قانون نافذ کرنے کے جو ذمہ دار افسران ہیں وہی ٹیلی کا م صارفین کے ڈیٹا کی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وزارت داخلہ کو بھجوائے گئے مراسلہ میں انہیں ایس او پی تبدیل کرنے کے درخواست کر دی ہے۔