patients

ڈینگی بخار کے مریضوں‌کی تعداد ساڑھے9 ہزار سے تجاوز کرگئی

لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں دوسوچودہ ڈینگی بخار کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں،صوبے میں رواں برس مریضوں کی تعداد 9 ہزار 512 ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی بخارکے 124 مریض سامنے آئے، لاہورمیں رواں برس ڈینگی بخارکے مثبت مریضوں کی تعداد 4032 ہوگئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی سے25،ملتان سے 16 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ سے 24،فیصل آباد سے 4 مریض سامنے آئے۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی بخارکے 139 مریض زیر علاج ہیں،لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 59 مریض داخل ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں