پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے167 نئے کیس

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے167 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 11 ہزار 353 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے لاہور میں 75، گوجرانوالہ میں 36 اور ملتان میں 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح فیصل آباد میں 14، راولپنڈی میں 11، شیخوپورہ میں 3، اٹک اور مظفر گڑھ میں ڈینگی کے 2، 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ساہیوال اور رحیم یار خان میں ڈینگی کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی وائرس کا شکار 145 مریض زیرِ علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں