کالعدم ٹی ٹی پی کے بھتہ خور گرفتار

کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے بھتہ لینے والے سرگرم ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ارکان نے ٹی ٹی پی کا بھتہ لینے کے طریقہ کار کے حوالے سے انکشافات کیے، گرفتار ارکان کالعدم ٹی ٹی پی کو بھتہ خوری میں معاونت فراہم کررہے تھے۔ گرفتار ملزمان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈرز کی افغانستان میں موجودگی کو بھی کنفرم کیا۔

گرفتار ملزم نے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں موجود کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر عبدالرازق ہمیں وٹس ایپ کے ذریعے ہدایات دیتا تھا، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر لوگوں کے گھروں اور دکانوں کی ویڈیوز منگوا کر ان کو بھتے کے لیے افغانستان سے کال کرتا تھا۔ملزم نے کہا کہ بھتہ نہ ملنے یا تاخیر کی صورت میں وہ لوگوں کو جان سے مارنے یا اغواء کی دھمکیاں دیتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں