یوم دفاع پاکستان آج جوش وجذبے سے منایاجارہا ہے

کراچی: ملک بھرمیں آج جمعتہ المبارک کو یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایاجارہا ہے۔6ستمبر 1965ءکا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابلِ فخردن ہے جب کئی گنا بڑے ملک بھارت نے افرادی تعداد میں کئی گنا زیادہ لشکر اور دفاعی وسائل کے ساتھ پاکستان پر کسی اعلان کے بغیر رات کے اندھیرے میں فوجی حملہ کر دیا۔ جواب میں‌پاکستان نے اپنے دشمن کے جنگی حملہ کا اس پامردی اور جانثاری سے مقابلہ کیا کہ دشمن کے سارے عزائم خاک میں مل گئے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی بھارت کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔

پاکستانی قوم کے اپنے ملک سے محبت اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اورجانثاری کے جرات مندانہ جذبے نے ملکر نا ممکن کو ممکن بنا کر دکھایا۔پاکستان کی مسلح‌افوان نے ہر محاذ پر دشمن کی جارحیت اور پیش قدمی کو حب الوطنی کے بھرپورجذبے اورپیشہ وارانہ مہارتوں سے روکا ہی نہیں بلکہ انھیں پسپا ہونے پر بھی مجبور کر دیا تھا۔ پاکستان پر1965ءمیں ہندوستان کی طرف سے جنگ کا تھوپا جانا پاکستانی قوم کے ریاستی نصب العین دوقومی نظریہ،قومی اتحاد اور حب الوطنی کو بہت بڑا چیلنج تھا جسے جری قوم نے کمال و قار اور بے مثال جذبہ حریت سے قبول کیا اور لازوال قربانیوں کی مثال پیش کر کے زندہ قوم ہونے کاثبوت دیا۔

آج پاک فوج اور غیورقوم کے کارنامے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اخبارات نے خصوصی ضمیمے شائع کئے ہیں جبکہ مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف سیمینار اور تقریبا ت منعقدکی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں