Declaring

تحریک انصاف کے 8رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی تیاری

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے آٹھ رہنماوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فرخ حبیب، میاں اسلم اقبال، جمشید چیمہ، مسرت چیمہ، مراد سعید کو تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے کیس میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی۔

عدالت نے حماد اظہر ، حسان نیازی اور زبیر نیازی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئی۔ ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہو چکے ہیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کر لی۔ علاوہ ازیں انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر تھانہ گلبرگ میں درج دو کیسز کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے تحریک انصاف کے چار رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کردیا ۔

پی ٹی آئی رہنماؤں میاں اسلم اقبال، مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ اور غلام عباس شامل ہیں۔عدالت نے پولیس کو ملزمان کے 13 اکتوبر کیلئے اشتہار کے اجراء کی اجازت دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں