کراچی میں 570عمارتیں مخدوش و خطرناک قرار، مکینوں کو انتباہ جاری

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر ریجنز میں کل722، عمارتوں کو خطرناک اورناقابل رہائش و استعمال قرار دیاہے جبکہ مزیدسروے جاری ہے۔مکینوں کو انتباہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کی خاطر فی الفور ان عمارتوں کو خالی کیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے پیش نظرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل عبدالرشید سولنگی کی ہدایات پرماہر تعمیراتی انجینئرز پرمشتمل ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات مخدوش عمارات کاسروے کو تیز کردیاگیاہے، اس سلسلے میں سروے رپورٹس کے مطابق اب تک کراچی میں 570، حیدرآباد ریجن میں 81، سکھرریجن60، میرپورخاص ریجن 07، اور لاڑکانہ ریجن میں 04عمارتوں سمیت کل تعداد722عمارتوں کو خطرناک اور ناقابل رہائش و استعمال قرار دیاگیاہے جبکہ کراچی میں بعض خطرناک عمارتیں قومی تاریخی ورثہ میں شامل ہیں۔

ایس بی سی اے کی جانب سے ایک بار پھراور خصوصاً متوقع بارشوں کے پیش نظرخطرناک عمارتوں کے مکینوں اور استعمال کنندہ کو متنبہ کیاگیاہے کہ قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کی خاطران عمارتوں کوفوری خالی کردیاجائے کیونکہ بارش میں پانی کے رساؤ کے سبب ان عمارتوں کے اچانک زمین بوس ہونے اور شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتش زدگی کے حادثاتی خدشات میں کئی گنااضافہ ہوجاتاہے۔

ایس بی سی اے نے اس ضمن میں عوام الناس سے بھی انسانی ہمدردی کی بنیادپر درخواست کی ہے کہ اندرون شہرگنجان آبادیوں میں کسی بھی مخدوش،اسٹرکچرکے نقص اورغیرمعیاری تعمیرات کی حامل عمارت کے بارے میں ایس بی سی اے دفترانیکسی بلڈنگ،سوک سینٹرگلشن اقبال، کراچی،میں تحریری طور پر یاآفیشل ویب سائٹ www.sbca.gos.pk پر مطلع کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں