معروف اداکارہ درفشاں سلیم مشکل میں پھنس گئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم گاڑی خرید کر مشکل میں آگئیں۔ اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام اسٹوری میں تصاویر شیئر کیں جس میں وہ گاڑی میں موجود ہیں اور منہ پر ہاتھ رکھ کر مسکرا رہی ہیں۔

اداکارہ کی تصاویر دیکھ کر علم نہیں ہورہا ہے کہ انہیں کس مشکل کا سامنا کرنا پڑاتاہمدرفشاں سلیم کے منیجر نے مختصر ویڈیو انسٹا اسٹوری میں شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’درفشاں نے گاڑی تو خرید لی ہے لیکن ابھی تک ڈرائیونگ نہیں سیکھی ہے۔‘

اداکارہ ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘۔ ’پردیس‘۔ ’بھڑاس۔‘ ’جیسے آپ کی مرضی‘ سمیت دیگر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ایک انٹرویو میں درفشاں نے کہا تھا کہ انہیں ڈراما انڈسٹری میں آنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی اور پہلے ہی آڈیشن کے بعد انہیں کام ملا اور بعد میں انہوں نے آڈیشن دیے تو انہیں مرکزی کرداروں کی پیش کش ہونے لگی۔

در فشاں سلیم کا کہنا تھا کہ وہ فلموں میں گانوں اور ڈانس کے خلاف نہیں، وہ خود بھی کتھک ڈانسر ہیں لیکن وہ کسی صورت میں آئٹم سانگ کی حمایت نہیں کریں گی۔ ان کی خواہش ہے کہ فلموں میں بھی اپنے سماج کی کہانیوں کو پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں