ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہےکہ کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا، مریم اورنگزیب نے پارٹی کو جو نقصان پہنچایا، اس کی تفصیلات جلد بتاوں گا۔
دانیال عزیز نے کہا کہ منہگائی کی ذمے دار پی ٹی آئی تھی تو احسن اقبال نے تحقیقات کیوں نہیں کرائی؟
لیگی رہنما نے کہا کہ یہ جو بہترین کارکردگی والے ہیں، سب پارٹی میں بلامقابلہ منتخب ہوتے ہیں، احسن اقبال کا بیٹا ضلع کا چیئرمین بھی بلامقابلہ ہی بنا تھا۔