سائفر کیس میں اہم پیش رفت

سائفر کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے کی درخواست کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی متفرق درخواست کل سماعت کےلیے مقرر کردی۔ ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے متفرق درخواست دائر کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق کل ایف آئی اے کی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے۔ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بھی کل سماعت کےلیے مقرر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں