بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا

محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں واضح ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جو مزید شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق ہوا کا کم دباؤ کراچی کے جنوب مغرب سے 1810 کلو میٹر جبکہ گوادر کے جنوب سے 1750 کلو میٹر دور ہے۔

سائیکلون وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ سسٹم مزید شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، سسٹم کا رخ عمان اور یمن کی جانب ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں کو سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں