سی ایس ایس پیپرز کی تبدیلی کا انکشاف، ملزم گرفتار

سی ایس ایس امتحانات میں پیپرز کی تبدیلی کے انکشاف کےبعد ایف آئی اے نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے ایف پی ایس سی کی سیکریسی برانچ کے اسسٹنٹ ندیم کو گرفتار کیا۔

حکام کا کہنا ہےکہ ملزم پر دو امیدواروں کے جوابات پر مبنی شیٹس تبدیل کرنے کا الزام ہے، ملزم نے دونوں امیدواروں سے شیٹس تبدیل کرنے پر 10 لاکھ وصول کیے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم ندیم نے سی ایس ایس 2022 کے منعقدہ امتحانات میں جوابات کی شیٹس تبدیل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں