بھارت کے شہر احمدآباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ورلڈکپ کے میچ کا بخار اسپتالوں تک پہنچ گیا۔
احمدآباد میں ہوٹلوں کے کرائے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، جس کے بعد اسپتالوں میں شائقین کرکٹ کا رش بڑھ گیا۔
ورلڈکپ کے بڑے میچ سے پہلے اسپتالوں میں مریضوں کے بکنگ کی تعداد بڑھ گئی، شائقین کرکٹ میچ سے ایک دن پہلے اسپتالوں میں بکنگ کروانے لگے۔
صدر احمدآباد میڈیکل ایسوسی ایشن تشار پٹیل کا کہنا ہے کہ کچھ کیسز ایسے آئے ہیں جو میچ کیلئے آئے، شائقین میڈیکل چیک اپ کا کہہ کر اسپتال میں بکنگ کا پوچھ رہے تھے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسے کیسز کو لینے سے انکار کی ہدایت کر دی ہے، اسپتال مریضوں کے علاوہ کسی فرد کو داخل کروانے کیلئے نہیں بنے ہیں۔