بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کوویڈ ٹیسٹنگ کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی کوویڈ ٹیسٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کوویڈ ٹیسٹنگ کا فیصلہ دنیا بھر میں پھیلے جے این 1 ویرینٹ کی روک تھام کے لیے کیا گیا، ایئر پورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی۔

کوویڈ ٹیسٹنگ کے لیے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس قومی ادارۂ صحت فراہم کرے گا، اس وقت ملک کے بیشتر بڑے ایئر پورٹس پر کوویڈ ڈائگنوسٹک کٹس موجود نہیں۔

این سی او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کوویڈ کے نئے ویرینٹ جے این 1 کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ایڈوائزری کے نتیجے میں اسپتالوں کی او پی ڈیز اور وارڈز پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں