اسلام آباد : ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل عرفان احمد ملک نے ملک بھر کی کنٹونمنٹس کی حدود میں عوام دوست اقدامات کیلئے ایگزیکٹو افسران و عملہ کو 55نکاتی ایک سالہ اہداف دے دیئے ہیں، جسے ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ مشن 14 اگست 2024 تا 14 اگست 2025 ئکا نام دیا اور اسے اگلے ایک سال کیلئے پالیسی قرار دیا گیا ہے۔
ریٹائرڈ افسران کے گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے اور خصوصاً خواتین ملازمین کو واپس اپنے کام پر لگانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دیئے گئے احکامات کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہ کیاجائے جائے، تمام ملٹری اسٹیٹ ا?فیسرز پبلک ڈیلنگ کو بہتر بنائیں، تمام افسران کو لکھے گئے ایک خط میں انہیں کہا گیا ہے کہ اس خط کا پرنٹ لیکر اسے اپنے اپنے ٹیبلز پر رکھ لیں، اس کو دیکھتے جائیں اور اس کے مطابق کام کرتے جائیں۔ انہوں نے خط میں کہا کہ ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ہم کس حد تک عوام دوست ہیں میں نے ادارے کے اندرونی معاملات میں میرٹ، اہلیت اور دیگر اقدامات کئے ہیں۔