کراچی:سندھ حکومت نے امن و امان کی صورتحال بہتربنانے کے لئے محلے کی سطح پرواچ گروپ بنانے کافیصلہ کیا ہے جبکہ جعلی نمبر پلیٹ اورکالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کیاجائے گا۔اطلاعات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں امن وامان کی بہتری کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرنگرانی محلے کی سطح پر کمیونٹی واچ گروپ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں میں جعلی نمبر پلیٹ،کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری نے محکمہ داخلہ کو اس حوالے سے میڈیا میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بات کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نےکہا کہ عوامی تحفظ یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والےتمام ادارے متحرک ہوں۔
کریک ڈاون صرف غریبوں کے لیئے ہوتا ہے