ہیٹ ویو سے 10 افراد کی اموات، کمشنر کراچی کی تصدیق

کمشنر کراچی حسن نقوی نے کہا ہےکہ ہیٹ اسٹروک سے اتنی ہلاکتیں نہیں ہوئیں، جتنی بتائی جارہی ہیں۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ڈیٹا جمع کیا، ہیٹ اسٹروک کے 1700 کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے شہر میں ہیٹ اسٹروک سے 10 اموات ہونے کی تصدیق بھی کردی۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ قبرستانوں سے بھی ڈیٹا لیا گیا، کوئی غیرمعمولی اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہےکہ ہیٹ ویو کے دوران لوڈ شیڈنگ سے گریز کرے، رات 12 سے صبح 6 بجے تک بجلی کی فراہمی جاری رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں