پاکستان میں دہشتگردی بھارتی سرپرستی میں ہورہی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان میں دہشتگردی بھارتی سرپرستی میں ہورہی ہے۔ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی ہماری سرزمین پر پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے تک پھیل چکی ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ایسی تمام کوششوں کو بےنقاب کرتا رہے گا اور اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی بین الاقوامی قانون کو نظرانداز کرنے کی روش بنتی جا رہی ہے، بھارت کو اب دنیا کے کئی ممالک بھی باور کروا چکے ہیں۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت یا خلاف ورزی کا بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی فوج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کےلیے پوری طرح مہارت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں