پختونخوا: 58 ہزار مشکوک شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ پختونخوا کی اسٹیئرنگ کیمٹی نے 58 ہزار مشکوک شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ داخلہ نے جعلی پی او آر، افغان کارڈ بلاک کرنے کےلیے خط نادرا کو ارسال کیا۔ نادرا نے جعلی پی او آر کارڈ، افغان کارڈ اور جعلی پاکستانی شناختی کارڈز بلاک کردیے۔

پشاور میں 9 ہزار 720 غیرقانونی مقیم افراد کی میپنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا۔ متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ڈسٹرکٹ لائیژن کیمٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں