غیرقانونی افراد کو حلف نہیں لینے دیں گے، وزیراعلیٰ پختونخواہ علی امین گنڈا پور

وزیراعلی پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہےکہ مخصوص نشستوں پر غیر قانونی طور پر منتخب افراد کو حلف نہیں لینے دیں گے، مخصوص نشستیں غیرآئینی طور پر دی گئیں، آخری حد تک جائیں گے اور مقابلہ کریں گے۔

پختونخواہ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ آئین کو بار بار توڑا جارہا، ہماری نشستیں غیر آئینی طور پر دوسری جماعتوں کو دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام آئین کیلئے کھڑے ہوں، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں قراردادیں منظور کریں گے، ججز کے خط پر فل کورٹ کیوں نہیں بنایا جارہا، انتخابات میں بے قاعدگیاں ہوئیں، اس کی تحقیقات بھی کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں