expensive

کراچی کے شہریوں کیلئےبجلی مزید مہنگی کرنے کا امکان

کراچی : کراچی کے شہریوں کیلئے بُری خبر، بجلی کی قیمتوں میں مزید 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، نیپرا پہلے ہی 4.45 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست منظور کرچکا ہے۔

میڈیا رپورٹ‌کے مطابق کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دوسری بار بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافے پر کراچی کے شہری کے الیکٹرک پر برس پڑے۔

کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 2 پی فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت کے دوران کے الیکڑک حکام نے مؤقف اپنایا کہ سی پی پی اے کے کیپسٹی چارجز میں اضافے کا اثر آیا ہے، اس لئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دوسری بار اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں