ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے ہرادیا

نیویارک :آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔نیویارک میں کھیلا گیا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 19 اوور میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تاہم 120 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوور 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بناسکی۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف آل آو¿ٹ ہوئی۔ اس کے علاوہ 119 آل آو¿ٹ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کے خلاف بھارت کا کم ترین اسکور بھی ہے۔اس سے قبل ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میچ میں بہترین پرفارم کر نے کی کوشش کریں گے، ماضی ماضی ہے آج کے میچ پر فوکس ہے، بھارت کے خلاف میچ کے لیے بہت حوصلہ ملتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں