آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے

کراچی :آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے۔ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم 15رکنی ٹیم کی قیادت کریں گے، فاسٹ بولر حارث رو¿ف مکمل فٹ ہیں اور وہ ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 کے بعد ٹیم سے ڈراپ شاداب خان بھی ٹیم میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ 15 کھلاڑیوں اور 2 ٹریول ریزرو کے ساتھ امریکا جائے گا۔

قومی ٹیم میں 5 فاسٹ بولر ، 3 وکٹ کیپرز اور 4 آل راو¿نڈر ہوں گے۔ سلمان علی خان اور عرفان نیازی ٹریول ریزرو ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں فخر زمان ، ابرار احمد، عماد وسیم، صائم ایوب، افتخار احمد، شاہین شاہ آفریدی، عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، محمد رضوان ، عثمان خان اور اعظم خان شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں