سائفر کیس کی کارروائی، سرکاری وکلاءکا تقرر چیلنج

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس کی کارروائی اور سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سائفر کیس میں عدالت کا 26 جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، سرکاری وکلا کی تقرری کے بعد سے کی گئی کارروائی کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے چیف جسٹس سے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا بھی کی۔

پی ٹی آئی وکیل حامد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہائیکورٹ سے سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کے بعد سے اب تک کی تمام کارروائی غیر قانونی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں